Type Here to Get Search Results !

لوگوں کو دھمکا کر کہا جا رہا ہے کہ احسن اقبال کو ووٹ دو دیواریں پھلانگ کر، دروازے توڑ کر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، لوگوں کو اٹھا لیا جاتا ہے،عوام کی رائے قبول نہیں تو الیکشن کیوں کروائے جا رہے ہیں؟۔دانیال عزیز کی گفتگو

 اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26جنوری2024 ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نے ایک بار پھر احسن اقبال پر الزامات عائد کر دئیے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیواریں پھلانگ کر، دروازے توڑ کر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، لوگوں کو اٹھا لیا جاتا ہے۔لوگوں کو دھمکا کر کہا جا رہا ہے کہ احسن اقبال کو ووٹ دو۔


عوام کی رائے قبول نہیں تو الیکشن کیوں کروائے جا رہے ہیں؟۔احسن اقبال کی بطور وزیر کارگردگی اتہائی ناقص تھی۔دانیال عزیز نے کہا کہ ہمارے ساتھ والے حلقے میں ایک امیدوار کو اٹھایا گیا۔ایک آزاد امیدوار نے بھی پریس کانفرنس کی،تین چار ایم پی ایز الیکشن سے دستبردار ہو گئے تاکہ یہ لاڈلےدوبارہ سے تباہی مچا لیں۔ دانیال عزیز نے لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے کی شکایت بھی الیکشن کمیشن میں جمع کرائی،چیف الیکشن کمشنر سے نارووال میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی ایما پر بے بنیاد مقدمات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
 

بدھ کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااور سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے چیف الیکشن کمشنر کو ناروال پولیس کی جانب سے بے بنیاد مقدمات میں نامزدگی سمیت دیگرانتقامی اقدامات کے حوالے سے داد رسی کی درخواست دیدی۔ بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہاکہ ناروال میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے موقع پرمجھ سمیت دوسرے امیدوار کے خلاف انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں انہوں نے کہاکہ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی ایما پر میرے خلاف یہ ساری کاروائی کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ میں مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں اور پی ٹی آئی سمیت کسی بھی دوسری سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کر رہا ہوں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم دور حکومت میں مہنگائی کی ذمہ داری مسلم لیگ ن پر نہیں بلکہ احسن اقبال جیسے وفاقی وزرا پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کے حوالے سے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے انہوں نے کہاکہ ناروال پولیس کی جانب سے بے بنیاد مقدمے میں گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد میں ضمانت کیلئے آیا ہوں اور چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی ہے کہ مجھے حلقے میں آزادانہ انتخابی مہم چلانے کیلئے احکامات دئیے جائیں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.