سپریم کورٹ نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی عدالت نے صنم جاوید کو تینوں حلقوں اور شوکت بسرا کو این اے 163سے الیکشن لڑنے کی اجازت دی ہے
Urdu NewsJanuary 26, 2024
0
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26جنوری2024 ء) سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے صنم جاوید اور شوکت بسرا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی،عدالت نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا اور الیکشن کمیشن کوہدایات جاری کیں کہ دونوں امیدواروں کے بیلٹ پیپرز پر انتخابی نشان اور نام شامل کئے جائیں۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کے کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی جس میں عدالت نے پہلے الیکشن کمیشن کے وکیل کو تیاری کا وقت دیا جب کہ عدالت نے ڈی جی لاء الیکشن کمیشن کی مصروفیت کے سبب سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی بعد ازاں عدالت نے صنم جاوید اور شوکت بسرا کی اپیلوں پر سماعت کی، عدالت نے دونوں امیدواروں کے کاغذات مسترد کرنےکے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔
آرٹیکل 17 دیکھیں اور بنیادی انسانی حقوق کے تحت عوام کی اہمیت زیادہ ہے۔منتخب نمائندوں کے لیے پاکستان کی عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔ الیکشن لڑنا بنیادی حق ہے ۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ مفرور شخص الیکشن نہیں لڑ سکتا بتا دیں کہاں لکھا ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے کہ یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا کہ کون اشتہاری ہے یا عدالتیں؟۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ الیکشن کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔